ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  جھارکھنڈ میں مسافر بس اور سلنڈر سے بھرے ٹرک کے درمیان تصادم میں 8 افراد ہلاک، 12 دیگر زخمی

 جھارکھنڈ میں مسافر بس اور سلنڈر سے بھرے ٹرک کے درمیان تصادم میں 8 افراد ہلاک، 12 دیگر زخمی

Wed, 05 Jan 2022 21:33:57    S.O. News Service

رانچی،5؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) جھارکھنڈ میں پاکوڑ ضلع کے امڑاپارہ تھانہ علاقے کے تحت سالپترا گاؤں کے قریب بدھ کی صبح مسافر بس اور سلنڈر سے بھرے ٹرک کے درمیان تصادم میں آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر برون رنجن نے یو این آئی کو بتایا کہ اس حادثے میں 8 لوگوں کی موت ہوئی ہے اس واقعے میں 12 دیگر زخمی ہو گئے۔

تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر امڑاپارہ میں داخل کرایا گیا ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ بتایا گیا ہے کہ برہروا سے پاگل بابا نامی مسافر بس دمکا کی طرف جارہی تھی، سالپترا کے قریب ایک ٹینکر اور مسافر بس کے درمیان ٹکر ہوگئی۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ کی بڑی وجہ گھنی دھند بتائی جا رہی ہے۔ اطلاع ملتے ہی امڈاپارہ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو علاج کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بھیجا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق حادثے میں کچھ مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ تین دیگر نے ہسپتال لے جایا جانے اور علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ شدید زخمیوں کو صدر اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت اب بھی تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔


Share: